بھانجوں پر تشدد منصوبہ بندی سے کیا گیا پنجاب حکومت کو بے نقاب کروں گا، عمران خان

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 4 جولائی 2015
 دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے،عمران خان۔ فوٹو: فائل

دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے،عمران خان۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کیلیے پولیس کو استعمال کررہی ہے۔

ٹویٹر پر اپنے متعدد ٹویٹس میں عمران خان نے پنجاب پولیس کی جانب سے اپنے بھانجوں کی گرفتاری اور انھیں تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید تنقید کی۔ عمران خان نے سوال کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں پر تشدد کب سے کیا جانے لگا؟ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے۔

جائے وقوع پر میڈیا کے فوراً پہنچ جانے کے معاملے کو عجیب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اس واقعہ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ کس طرح واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کی بہن کو فون کیاکیوں کہ وہ اپنے صوبے کی پولیس کو درندہ بنانے کے ذمے دار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔