سعودی عرب کا پاکستان میں پلائی جانیوالی پولیو ویکسین پرتحفظات کا اظہار

آن لائن  ہفتہ 4 جولائی 2015
پاکستانی عازمین حجاج کوسعودیہ میں داخلے کے وقت پولیوویکسین پلائیں گے،وزارت مذہبی امور کوخط ۔  فوٹو : فائل

پاکستانی عازمین حجاج کوسعودیہ میں داخلے کے وقت پولیوویکسین پلائیں گے،وزارت مذہبی امور کوخط ۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں پلائی جانے والی پولیوویکسین پرتحفظات کا اظہارکرتے ہوئے پاکستانی عازمین حجاج کوسعودی عرب داخلے کے وقت پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو خط لکھا ہے کہ جس میں پاکستان میں حجاج کرام کو پلائی جانے والی ویکسین پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں پولیو وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزپرسعودی حکومت کوتشویش ہے۔سعودی حکام نے پاکستانی وزارت مذہبی امورکوآگاہ کیا کہ پاکستانی عازمین حجاج کوسعودی عرب داخلے کے وقت بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

سعودی حکومت کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ شام ،عراق نائیجیریا، اتھوپیا اور افغانستان کے عازمین حجاج کوبھی سعودی عرب داخلے کے وقت پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔سعودی وزارت حج کے مطابق یہ فیصلہ دوران حج پولیو وائرس سے بچائو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔