قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جولائی 2015
فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

گوجرانوالا: وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کورہیڈ کوارٹرگوجرانوالہ پہنچے جہاں انہیں ٹرین حادثہ سے متعلق بریفنگ دی گئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرلغیورمحمود بھی بریفنگ میں شریک تھے۔ اس موقع پرفوجی حکام نے ریسکیو سروسز سمیت متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ریسکیو آپریشن سول انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں سے ممکن ہوسکا۔

بعد ازاں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ٹرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ گوجرانوالہ پہنچے، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کے ساتھ کھڑی ہے، گوجرانوالہ میں ٹرین کے افسوس ناک حادثے پرقوم کا ہرفرد اشک بارہے، فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخی اور مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔