چائنہ کٹنگ میں ملوث کے ڈی اے افسرعاطف علی 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جولائی 2015
 ملزم چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے، رینجرز. فوٹو؛ فائل

ملزم چائنا کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے، رینجرز. فوٹو؛ فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے کے ڈی اے میں گریڈ 18 کے افسر عاطف کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں رینجرز نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 18 گریڈ کے افسر ملزم عاطف علی کو پیش کیا۔ اس موقع پررینجرز کے لاء افسر کا کہنا تھا کہ ملزم عاطف علی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہے جس سے حاصل شدہ 17 ارب روپے ایم کیو ایم کے لندن مرکز بھجوا چکا ہے جب کہ ملزم نے پارٹی رہنما محمد انورکے بھائی چنوں ماموں کے ذریعے رقم لندن بھجوائی۔

رینجرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تحقیقات کرنا ہے اس لئے اسے 90 روز کے لئے تحویل میں دیا جائے۔عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم عاطف علی سے تفتیش کے لئے اسے 90 روز کے لئے رینجرز کے حوالے کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔