كامسيٹس نے انجينئرنگ کی ڈگريوں كا اجراء ايچ ای سی کی تائيد سے مشروط كرديا

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 جولائی 2015
طلبہ كے بہترين مفاد ميں يونيورسٹی انتظاميہ نے اس معاملے كوطلبہ كے حق ميں ہی تسليم كياہے، ڈاكٹرمحمد احمد فاروقی۔ فوٹو: فائل

طلبہ كے بہترين مفاد ميں يونيورسٹی انتظاميہ نے اس معاملے كوطلبہ كے حق ميں ہی تسليم كياہے، ڈاكٹرمحمد احمد فاروقی۔ فوٹو: فائل

لاہور: كامسيٹس انسٹی ٹيوٹ آف انفارميشن ٹيكنالوجی کی انتظاميہ نے انجينئرنگ کی ڈگريوں كا اجراء ايچ ای سی کی تائيد سے مشروط كرديا ہے۔

ایکسپریس نیوزكے مطابق كامسيٹس انسٹی ٹيوٹ آف انفارميشن ٹيكنالوجی لاہور كی جانب سے 2010ءميں انجينئرنگ كے شعبہ ميں دوہری ڈگری پروگرام شروع كيا گيا جس كی بنياد پر 4 سالہ پروگرام كی تكميل پر 2 ڈگرياں ايوارڈ كی جانا تھيں جن ميں سے ایک برطانوی لنكاسٹر يونيورسٹی سے منظورشدہ ہونا تھی جب كہ دوسری پاكستان انجينئرنگ كونسل سے منظور شدہ ہے جسے يونيورسٹی انتظاميہ كے مطابق ايچ ای سی کی مكمل تائيد حاصل تھی تاہم جون 2014ءميں پہلا سيشن كامياب ہوا تو انكشاف ہوا كہ طلبہ كو دوڈگرياں نہيں دی جائيں گی جس پر طلبہ اور والدين كي جانب سے شديد احتجاج كياگيا اور اعلی حكام سے فوری نوٹس لينے كا مطالبہ بھی كياگيا جب كہ اس پروگرام كے تحت تين ہزارسے زائد طلبہ نے داخلہ ليا۔

ڈائريكٹر ڈيوئل ڈگری پروگرام ڈاكٹرمحمد احمد فاروقی نے كہا ہے كہ طلبہ كے بہترين مفاد ميں يونيورسٹی انتظاميہ نے اس معاملے كوطلبہ كے حق ميں ہی تسليم كياہے تاہم ہائرايجوكيشن كميشن ان ڈگريوں كی تائيد كرئے تو ہميں اس كے اجراء ميں كوئی اعتراض نہيں ہے ايک سوال كے جواب ميں انہوں نے كہا كہ مذكورہ پروگرام ايچ ای سی کی  تائيد حاصل كركے ہی شروع كياگيا تاہم اب ايچ ای سی اپنے قول سے انحراف كررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔