حکومت کا آڈیٹرجنرل آف پاکستان کاآڈٹ کرانے کافیصلہ

ارشاد انصاری  اتوار 5 جولائی 2015
 اختیارات ٹرمز اینڈ کنڈیشن اورسروس آرڈیننس2001  ء میں ترمیم کردی ہے اور مذکورہ آرڈیننس میں ایک نئی شق  19شامل کی گئی ہے: فوٹو : فائل

اختیارات ٹرمز اینڈ کنڈیشن اورسروس آرڈیننس2001 ء میں ترمیم کردی ہے اور مذکورہ آرڈیننس میں ایک نئی شق 19شامل کی گئی ہے: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں اورسرکاری ونیم سرکاری فنڈزکے استعمال کاآڈٹ کرنیوالے سپریم ادارے آڈیٹرجنرل آف پاکستان کااپناآڈٹ بھی کرانیکا فیصلہ کیاہے اورسب سے حساب مانگنے والے کوبھی جواب دہ بنادیاہے ۔

حکومت نے صدرمملکت کی منظوری سے غیرجانبدارانہ آڈٹ افسرکے ذریعے آڈیٹرجنرل کی جانب سے منظور کردہ اخراجات کاآڈٹ کرانے کے قانون کی منظوری دیدی ہے۔وزارت خزانہ کے سینئرافسرنے گزشتہ روز ’’ایکسپریس‘‘ کوبتایاوفاقی حکومت نے فنانس بل 2015ء کے ذریعے آڈیٹرجنرل کے فنکشنز، اختیارات ٹرمز اینڈ کنڈیشن اورسروس آرڈیننس2001  ء میں ترمیم کردی ہے اور مذکورہ آرڈیننس میں ایک نئی شق  19شامل کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے آڈیٹرجنرل کی منظوری سے ہونیوالے اخراجات کے آڈٹ کیلئے صدرایک غیرجانبدارآڈٹ افسرمقررکرکے آڈٹ کراسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔