کوئلے سے بجلی پیداوارشروع ہونے سے قبل ہی ٹیرف میں اضافہ

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 5 جولائی 2015
660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے سے قبل ہی اس کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ۔

660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1.11 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔ ہفتہ کو نیپرا نے درآمدی کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے 660 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں1 روپیہ 20 پیسے اضافہ کرکے 9 روپے 21 پیسے اور 220 میگاواٹ منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 4 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے اور 1 ہزار 99 میگا واٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 11 پیسے فی یونٹ اور 350 میگا واٹ کے منصوبے کے ٹیرف میں 1 روپیہ 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔