پالی کیلے ٹیسٹ؛ تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لئے

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2015
سری لنکا کو پاکستان پر 291 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سری لنکا کو پاکستان پر 291 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پالی کیلے: سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 215 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ خراب موسم کے باعث جب تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنالئے۔

سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے روز کا کھیل خراب موسم کے باعث مقرر وقت سے پہلے ختم کردیا گیا۔ تیسرے روز کھیل کے اختتام پرسری لنکا نے اپنی دوسیر اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لئے ہیں جس کے بعد آئی لینڈرز کو مہمان ٹیم پر 291 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اس کی مزید 5 وکٹیں باقی ہیں۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز 77 جب کہ دنیش چندیمل 39 رنز کے ساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔ اپل تھارنگا 48 جب کہ جہاں مبارک 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور راحت علی نے 2،2 جب کہ احسان عادل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 209 رنز 9 کھلاڑ آؤٹ پر شروع کی تو سرفرا احمد 72 اور عمران خان بغیر کسی رن کے وکٹ پر موجود تھے لیکن صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد عمران خان کلین بولڈ ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے سرفرا احمد 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اظہر علی نے 51 رنز بنائے۔ سرفراز احمد اور اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردیگ نہ دکھا سکا۔ سری لنکا کی جانب سے پرساد، پرادیپ اور کوشل نے 3 ،3 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔