شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2015
فورسز کی گاری کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

فورسز کی گاری کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع فوٹو: فائل

بنوں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکارموقع پرہی شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، اہلکاروں کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرسی ایم ایچ بنوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔