مونگ کی دال کے کباب

ویب ڈیسک  بدھ 16 مئ 2018
مزیدارمونگ کی دال کے کباب اپنے دسترخوان پر سجائیں اور اس کے ذائقے سے لطف اٹھائیں:فوٹو فائل

مزیدارمونگ کی دال کے کباب اپنے دسترخوان پر سجائیں اور اس کے ذائقے سے لطف اٹھائیں:فوٹو فائل

رمضان پکوان میں پیش ہے مونگ کی دال کے کباب جس کو کھا کرآپ دیگر کباب کو بھول جائیں گے اوراپنے افطار کا حصہ بھی بنائیں گے۔

اجزا:

دال مونگ ایک کپ،چکن کا قیمہ ایک کپ،پیاز کٹی ہوئی ایک کپ،ہری مرچ 5 عدد،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، اناردانہ ایک کھانے کا چمچ،اجوائن آدھی چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک گڈی، سیاہ مرچ حسب ضرورت،نمک حسب ضرورت،تیل فرائی کرنے کے لئے اور ایک کپ بیسن۔

ترکیب:
مونگ کی دال کے کباب بنانے کے لیے پتیلی میں پانی لے کراس میں مونگ کی دال،چکن کا قیمہ اور پیاز ڈال کر دھیمی آنچ پر چڑھا دیں، جب یہ اچھی طرح گل جائیں اور پانی خشک ہوجائے تو اتاکر پیس لیں پھر اس میں آدھا کپ بیسن،پسی کالی مرچ،ثابت دھنیا،ہرا دھنیا،ہری مرچیں،اجوائن، اناردانہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ تیل بھی ملائیں پھر اچھی طرح میش کرلیں،اب اس آمیزے کے کباب بنالیں اور ایک ٹرے میں بیسن کی تہہ بچھا کراس پررکھ دیں پھرفرائنگ پین یا توے پرتیل ڈال کراسے اچھی طرح فرائی کرلیں۔

لیجئے مزیدارمونگ کی دال کے کباب تیار ہیں اب آپ اسے اپنے دسترخوان پرسجائیں اوراس کے ذائقے سے لطف اٹھائیں۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔