ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان فرانس سے ساتویں پوزیشن کا میچ بھی ہار گیا

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2015
پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد توثیق نے کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد توثیق نے کیا۔ فوٹو: فائل

اینٹورپ: ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان کی مایوس کن کاکردگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور قومی ٹیم فرانس سے ساتویں پوزیشن کا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں 8 ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

بیلجیئم کے شہر اینٹورپ میں کھیلی جا رہی ورلڈ ہاکی لیگ کے ساتویں پوزیشن کے میچ میں فرانس نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد گول محمد توثیق نے کیا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی، گرین شرٹس اپنی مایوس کن کارکردگی کے باعث پہلی بار اولمپکس میں شرکت سے محروم ہو گئی ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔