کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور 14 زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2015
دھماکے کے باعث درجنوں دکانوں کو اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا فوٹو: این این آئی

دھماکے کے باعث درجنوں دکانوں کو اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا فوٹو: این این آئی

کوئٹہ: باچا خان چوک کے قریب دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں باچا خان چوک کے قریب بلدیہ پلازہ کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد خریدو فروخت میں مصروف تھی کہ ایک زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14  زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے باعث درجنوں دکانوں کو اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔