عامر خان فلم ’’دنگل‘‘ میں وزن بڑھانے اورکم کرنے کے چکر میں پھنس گئے

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2015
عامر خان فلم میں پہلوان کا کردار ادار کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا وزن 95 کلوگرام تک بڑھالیا تھا ، فوٹو:فائل

عامر خان فلم میں پہلوان کا کردار ادار کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا وزن 95 کلوگرام تک بڑھالیا تھا ، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان نے فلم میں کشتی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے اپنا وزن کم کرلیا ہے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے حوالے سے مشہور ہیں جب کہ  یہی کچھ انہوں نے اپنی نئی آنے والی  فلم ’’ دنگل‘‘ میں بھارتی پہلوان مہاویر پھوگٹ کا کردار اداکر نے کے لیے کیا اور اپنا وزن 95 کلو تک بڑھالیاجس کے باعث ان کا جھکنا محال ہوگیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کشتی کے مناظر کی عکس بندی کے لیے پھرتیلا جسم چاہئے جس کے لیے عامر خان نے اپنا وزن کم کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔