سلمان ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ سب سے پہلے شاہ رخ کو دکھائیں گے

شوبز ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
کرینہ فلم کی کامیابی کا جشن لندن میں اپنے شوہر سیف علی خان اور والد رندھیر کپور کے ساتھ منا رہی ہیں، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

کرینہ فلم کی کامیابی کا جشن لندن میں اپنے شوہر سیف علی خان اور والد رندھیر کپور کے ساتھ منا رہی ہیں، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے لیے اپنی نئی آنے والی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے دونوں حریف خانز شاہ رخ اور سلمان خان کی ناراضی اب دوستی میں بدل چکی ہے اوردونوں اداکار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹرسمیت مختلف تقریبات میں بھی ایک دوسرے سے دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ دریں اثنا ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے نئے عید سونگ’’آج کی پارٹی‘‘ کی لانچنگ تقریب کے موقع پر سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ہیروئن کرینہ کپور پہلے ہی تصور کر چکی ہیں کہ یہ فلم کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ تقریب میں کرینہ موجود نہیں تھیں، جب اس حوالے سے سوال کیا گیا تو سلمان نے مذاق میں کہا کہ کرینہ فلم کی کامیابی کا جشن لندن میں اپنے شوہر سیف علی خان اور والد رندھیر کپور کے ساتھ منا رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔