نئے لوگ اچھی فلمیں بنا رہے ہیں جن کی کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، نشو

کلچرل رپورٹر  پير 6 جولائی 2015
ہمارے دور میں فلم انڈسٹری کا ماحول فیملی جیسا تھا جو اب کبھی نہیں بن سکے گا، نشو بیگم۔ فوٹو: فائل

ہمارے دور میں فلم انڈسٹری کا ماحول فیملی جیسا تھا جو اب کبھی نہیں بن سکے گا، نشو بیگم۔ فوٹو: فائل

لاہور: ہمارے دور میں فلم انڈسٹری کا ماحول فیملی جیسا تھا ،ہمارا زیادہ وقت شوٹنگز پر ہی گزرتا تھا۔ نئے لوگ بھی اچھی فلمیں بنا رہے ہیں، جن کی کامیابی اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ نشو بیگم نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نشوبیگم نے کہا کہ ہم تو گھر صرف کپڑے بدلنے ہی جایا کرتے، کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اس پر اتنا برا وقت آئے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ آج اس کی حالت کو دیکھ کر بے حد افسوس اور تکلیف ہوتی ہے۔ اس کی حالت دیکھ کر اپنا وقت یاد آجاتا ہے جب یہاں ہر طرف رونقیں تھیں ، کہیں شوٹنگ تو کہیں ڈبنگ اور کہیں پھر گانے کی ریکارڈنگ ہورہی ہوتیں۔انھوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کا دور واپس لوٹ بھی آئے تو اس طرح کا فیملی ماحول نہیں بن سکے گا ،کیونکہ وقت کے ساتھ بہت کچھ بدلنے کے ساتھ رویے بھی بدل گئے ہیں ۔ موجودہ دور میں ہر کوئی اپنے لیے جدوجہد کر رہا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں نشو بیگم نے کہا کہ نئے لوگ بھی اچھی فلمیں بنا رہے ہیں، جن کی کامیابی اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے دعا گو ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔