فکسنگ کیس؛ سلمان بٹ کی آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام سے جلد ملاقات متوقع

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
سلمان بٹ نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سلمان بٹ نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کراچی: فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار سلمان بٹ سے جلد ہی آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ آفیشلز کی ملاقات متوقع ہے، ذرائع کے مطابق اے سی ایس یو کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین سے رابطہ کیا گیا ہے۔

سلمان بٹ نے گذشتہ دنوں اپنے بیان میں فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے آفیشلز جلدہی سلمان بٹ سے ملاقات میں ان کے بیان اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بات کریں گے، انھوں نے کہا کہ حالیہ آئی سی سی میٹنگز میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے سلمان بٹ کو رعایت دینے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی مگر اے سی ایس یو بیٹسمین سے رابطے میں ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سلمان بٹ رواں برس ستمبر میں خود پر سے پابندی اٹھنے سے قبل ہی یہ معاملہ حل کرانے کے خواہاں ہیں تاکہ وہ پھر سے کرکٹ کھیل سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔