پالے کیلی ٹیسٹ میں سری لنکن گرفت مضبوط ہے، حنیف محمد

اسپورٹس رپورٹر  پير 6 جولائی 2015
 سری لنکا 400 رنزکی برتری کے ساتھ اننگز ڈیکلیئرڈ کرے تو یہ پاکستان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے،حنیف محمد  فوٹو: فائل

سری لنکا 400 رنزکی برتری کے ساتھ اننگز ڈیکلیئرڈ کرے تو یہ پاکستان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے،حنیف محمد فوٹو: فائل

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریزہاتھ سے نکلتی نظرآرہی ہے، تیسرے ٹیسٹ میں بارش ہی پاکستان کو شکست سے بچا سکتی ہے، البتہ ہماری ٹیم کچھ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پرنمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف محمد نے کہاکہ دوسری اننگز میں80 رنزپر4 وکٹیں گرنے کے بعد میزبان ٹیم دباؤ کا شکار ہوئی لیکن بعد میں سنبھل گئی، پاکستان کی اچھی بولنگ پر ڈراپ کیچز سے سری لنکا کو فائدہ پہنچا، تاہم یہ بات کہنے میں عارنہیں کہ سری لنکا نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کی، انھوں نے مزید کہا کہ سری لنکا 400 رنزکی برتری کے ساتھ اننگز ڈیکلیئرڈ کرے تو یہ پاکستان کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے لیکن پاکستان بڑا اسکورکرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے،یہ مشکل ضرور مگر ناممکن نہیں، لیکن سردست میچ پر سری لنکن گرفت مضبوط ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔