ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کے اہل خانہ پر شائقین فٹبال کا حملہ

اسپورٹس ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
افسوسناک واقعہ کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی پیش آیا تھا۔ فوٹو : فائل

افسوسناک واقعہ کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی پیش آیا تھا۔ فوٹو : فائل

سانتیاگو: کوپا امریکا فائنل کے موقع پرچلی کے شائقین نے ارجنٹائنی کپتان لیونل میسی کے اہل خانہ پر حملہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میسی کے والدین اور ان کے دو بھائیوں پر مبینہ طور پر چلی کے کچھ شائقین فٹبال نے حملہ کیا ، جس کے بعد ان کے اہل خانہ کو مذکورہ اسٹینڈز سے ہٹادیاگیا، جس کے بعد انھوں نے باقی میچ اسٹیڈیم میں ہی واقع ٹی وی کیبن میں بیٹھ کر دیکھا، یہ افسوسناک واقعہ کھیل کا دوسرا ہاف شروع ہونے کے چند منٹ بعد ہی پیش آیا تھا، میسی کے بڑے بھائی روڈریگو پر چلی کے شائق کی جانب سے کوئی چیز پھینکی گئی، اس کے علاوہ سرجیو اگیورو کے اہل خانہ کو بھی شائقین کے برے رویے کا سامنا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔