ایکسپریس میڈیا بھارت میں قید معصوم پاکستانی کی آوازبن گیا

محمد صدیق میمن  پير 6 جولائی 2015
بھارت میں بھی رہائی کی درخواست دائر،غلام حسین کی جدائی میں والدہ کی حالت روز بہ روز خراب۔ فوٹو: فائل

بھارت میں بھی رہائی کی درخواست دائر،غلام حسین کی جدائی میں والدہ کی حالت روز بہ روز خراب۔ فوٹو: فائل

شاہ بندر: بھارت میں قید معصوم پاکستانی غلام حسین جیروکی آواز بنا تونہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی غلام حسین جیروکی رہائی کے لیے ماہی گیر رہنما سامنے آگئے تواب سائیں کی سندھ حکومت بھی خواب غفلت سے جیسے جاگ اٹھی ہے۔

بھارتی جیل میں قید ضلع سجاول کی تحصیل شاہ بندر کے گاؤں بچو جیروکے معصوم پاکستانی اسیرغلام حسین جیروکی وطن واپسی کے لیے فشریزکوآپریٹیو سوسائٹی کو بھی ہوش آ گیا جس کے ایک آفیسر نے گزشتہ روز غلام حسین جیرو کے والدین سے ان کے گاؤں بچو جیرو آ کر تو ملاقات نہیں کی البتہ غلام حسین کے والد محمد حاجن کو اپنے پاس کراچی بلوا کرغلام حسین کے رہائشی سرٹیفیکٹ اور دیگر دستاویزات طلب کیں جس پر پاکستان فشر فوک فورم سجاول کے صدر نور محمد نے غلام حسین کے تمام دستاویزات دوبارہ سے تیار کرادیے اسی طرح جونگو جلبانی پولیس کے ایس ایچ او غلام محمد تھہیم کے ذریعے سندھ حکومت کوبھی غلام حسین کے گاؤں بچو جیروشاہ بندر کے رہائشی ہونے کے تمام ثبوت ارسال کرا دیے ہیں تاکہ مذکورہ دستاویزات وزرات خارجہ پاکستان کوارسال کی جا سکیں۔

دوسری جانب نیشل فش ورکرز بھارت کی جانب سے بھی معصوم پاکستانی اسیرغلام حسین جیرو کی رہائی کیلیے بھارتی عدالت میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ ادھرغلام حسین کی والدہ مسمات بچائی کی حالت بھی روز بہ روز خراب ہو رہی ہے جس کا شوہر جمن جیریوتووطن واپس پہنچ گیا ہے لیکن اس کا بیٹا کاغذات نہ ہونے کے باعث آج بھی بھارتی جیل میں قید ہے جس نے وزیراعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے اس کے بیٹے کوجلد پاکستان لایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔