جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے F-35 کا منصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا

این این آئی  پير 6 جولائی 2015
۔ ایف 35 لڑاکاطیارہ گزشتہ سال جرمن ایئرشو میں انجن میں آگ لگنے کے باعث اڑان نہ بھرسکا تھا۔فوٹو: فائل

۔ ایف 35 لڑاکاطیارہ گزشتہ سال جرمن ایئرشو میں انجن میں آگ لگنے کے باعث اڑان نہ بھرسکا تھا۔فوٹو: فائل

کراچی: جدید ترین امریکی لڑاکا طیارے ایف35 کامنصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیا۔ ملٹری بلاگر نے دعویٰ کیاہے کہ ففتھ جنریشن کا ایف35 ساٹھ سال پرانے ایف16 سے خفیہ ڈاگ فائٹ میں ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکاکے جدیدترین لڑاکا جنگی طیارے ایف35 کامنصوبہ ناکامی کے قریب پہنچ گیاہے۔ پینٹاگون اور امریکی طیارہ سازکمپنی لاک ہیڈ مارٹن نے ایک کھرب ڈالر کے منصوبے کادفاع شروع کردیا اور ناکامی کی رپورٹیں گمراہ کن قراردے دیں۔ امریکانے ایک عرصے سے ففتھ جنریشن لڑاکاطیارے پر کام شروع کررکھا ہے لیکن یہ منصوبہ شدید مشکلات کا شکارہے۔ ڈاگ فائٹ میں ایف16 نے ایف35 کونشانہ بنایا تووہ اسے چکمہ دے کرنکل نہ پایا۔

امریکا ایف35 طیاروں کوگزشتہ سال سے مارکیٹ کرنے کی کوشش میں ہے لیکن ایسی خبریں اس منصوبے کو مزید مشکلات کاشکار کرتی آئی ہیں۔ ایف تھرٹی فائیولڑاکا طیارے کامنصوبہ پینٹاگون اورلاک ہیڈمارٹن کے اشتراک سے بنایا گیا ہے۔ ایف 35 لڑاکاطیارہ گزشتہ سال جرمن ایئرشو میں انجن میں آگ لگنے کے باعث اڑان نہ بھرسکا تھا۔ اس طیارے کاسب سے پہلااور بڑا گاہک برطانیہ ہے جس نے پورے فلیٹ کاآرڈر دیا ہواہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔