کوئٹہ میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: جوائنٹ روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں جوائنٹ روڈ پر پاسپورٹ آفس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 کو زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقک کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی جگہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں باچا خان چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔