حافظ آباد میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار، 20 من گوشت برآمد

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد: حسن ٹاؤن میں محکمہ لائیو اسٹاک اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے 20 من گوشت قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے حسن ٹاؤن میں پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 من گوشت قبضے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی ارسلان اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی راولپنڈی سے مردہ جانوروں کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی جسے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور بازاروں میں فروخت کے لئے لایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔