امریکا نے جاپان کو شکست دیکر تیسری بار خواتین فٹبال ورلڈ کپ جیت لیا

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
اس سے قبل امریکا کی خواتین ٹیم 1991 اور 1999 کا ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

اس سے قبل امریکا کی خواتین ٹیم 1991 اور 1999 کا ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

وینکوور: امریکا نے دفاعی چیمپیئن جاپان کو 5 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ خواتین فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

وینکورو کے بی سی پیلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں امریکا نے جاپان کو 2-5 سے شکست دی۔ امریکا کی جانب سے کارلی لائڈ خوارتین ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی فٹبالر بن گئی، انھوں نے پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ میں کیا جب کہ دوسرا گول پانچویں اور تیسرا گول 19 ویں منٹ میں کیا۔ امریکا کی جانب سے لورین ہالیڈے اور ٹابن ہیتھ نے بھی ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جاپان کی جانب ایک گول یوکی اوگی نے کیا جب کہ دوسرا گول امریکا کی دفاعی کھلاڑی کی غلطی سے ہو گیا۔

واضح رہے کہ 2011 کے فٹبال ورلڈ کپ میں جاپان نے امریکا کو پنالٹی شوٹز پر شکست دے کر ٹاٹئل اپنے نام کیا تھا جب کہ اس سے قبل امریکا کی خواتین ٹیم 1991 اور 1999 کا ورلڈ کپ بھی جیت چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔