آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بھارت میں بائیو مکینک ٹیسٹ مکمل

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو:فائل

ٹیسٹ کے دوران محمد حفیظ سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو:فائل

چنائی: پاکستانی آل راؤنڈرمحمد حفیظ کا بھارت میں بائیو مکینک ٹیسٹ مکمل ہوگیا جس کے بعد وہ آج کولمبو پہنچ کر قومی ٹیم جوائن کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا کے خلاف مشکوک بولنگ ایکشن رپورٹ ہونے پرآل راؤنڈرمحمد حفیظ نے بھارت کی مقامی بائیو مکینک لیب سے ٹیسٹ کرایا اورٹیسٹ کے دوران ان سے 6 اوورز کرائے گئے جس میں ان کے بازو کے خم کا جائزہ لیا گیا۔ آل راؤنڈرمحمد حفیظ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک بولنگ کراسکتے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ کولمبو پہنچ کرآج ٹیم کو کا حصہ بھی بنیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلئیر قرار دیئے جانے کے 3 ماہ بعد محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر مشکوک ایکشن کی زد میں آگئے ہیں اورآئی سی سی قوانین کے رو سے اگران کا ٹیسٹ درست نہ آیا توانہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔