سر پر آتش بازی کا سامان رکھ کر کرتب دکھانے والا امریکی نوجوان ہلا ک

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
ابتدائی طور پر نوجوان کی موت کی وجہ آتش بازی کے گولے کا سر پر رکھنا معلوم ہوتی  ہے،ترجمان پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ،فوٹو:فائل

ابتدائی طور پر نوجوان کی موت کی وجہ آتش بازی کے گولے کا سر پر رکھنا معلوم ہوتی ہے،ترجمان پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ،فوٹو:فائل

نیویارک: امریکا کے یوم آزادی پر خوشیوں کو مختلف انداز اور کچھ زیادہ جوش سے منانے کی کوشش کرنے والے نوجوان نے اپنے سرپر آتش بازی کا گولہ جلا کر کچھ دیر تک تو لوگوں کو حیران رہ کیا لیکن نوجوان کی یہ بے وقوفی اس کی جان کی دشمن بن گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ نوجوان ڈیون اسٹیپل اوراس کے دوست مین کے علاقے کالیس میں جشن آزادی کے لیے جمع ہوئے اور اس دوران تمام دوستوں نے نشے کی حالت میں خوب ہلہ گلہ گیا جب کہ اس دوران نوجوان نے آتش بازی کا گولہ سر پر رکھ کر اسے آگ لگائی اور جیسے ہی گولہ روشن ہوا تو نوجوان فوری طور پر زمین پر جاگرا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔

ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر نوجوان کی موت کی وجہ آتش بازی کے گولے کا سر پر رکھنا معلوم ہوتی  ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے چند قدم کے فاصلے پر ہی کھڑا تھا اور اس کا بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوچکا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔