وفاقی حکومت کا عید الفطر پر 5 چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 6 جولائی 2015
وزارت داخلہ کی جانب سے عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کی سفارش کی گئی تھی، فوٹو:فائل

وزارت داخلہ کی جانب سے عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کی سفارش کی گئی تھی، فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نےعید الفطر پر 17 سے 21 جولائی تک 5 چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے وزیراعظم سے عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کے لیے 4 چھٹیاں دینے کی سفارش کی تھی تاہم جمعتہ الوداع کی چھٹی وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دی گئی ہے۔  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے لیے 17 سے 21 جولائی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔