ملک میں حساس تنصیبات اورشخصیات پرحملوں کاخدشہ

صالح مغل  منگل 7 جولائی 2015
دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگرگروپ سخت مایوسی کاشکار ہیں  ۔فوٹو: فائل

دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگرگروپ سخت مایوسی کاشکار ہیں ۔فوٹو: فائل

راولپنڈی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگرمتحارب گروپوں کی جانب سے حساس تنصیبات،سرکاری شخصیات سمیت انٹیلی جنس اداروں کو نشانہ بنانے کے خدشے کے پیش نظرجڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، پختونخواسمیت ملک بھرمیں پولیس اورسیکیورٹی سے متعلقہ اداروں کوانتظامات فول پروف رکھنے کیلیے کہاگیاہے۔

خفیہ اداروں کی جانب سے پولیس اوردیگرمتعلقہ اداروں کوآگاہ کیاگیاہے کہ دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگرگروپ سخت مایوسی کاشکار ہیں اوراس مایوسی کے عالم میں سافٹ ٹارگٹ کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں،لہٰذاراولپنڈی،اسلام آبادخصوصاپختوانخوااورملک بھرمیں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کوممکن بنایاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔