عارف علوی نے قومی اسمبلی سے ملنے والی تنخواہ شوکت خانم کو عطیہ کر دی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 7 جولائی 2015
عوام کے پیسے کا اچھے کاموں میں 100 فیصد بہتر خرچ ہونا چاہیے،عارف علوی فوٹو : فائل

عوام کے پیسے کا اچھے کاموں میں 100 فیصد بہتر خرچ ہونا چاہیے،عارف علوی فوٹو : فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی قومی اسمبلی کی تنخواہ 8 لاکھ روپے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کوعطیہ کردی۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ انھوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جاری دھرنے کے دوران قومی اسمبلی سے غیر حاضری کے دنوں کی تنخواہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کو عطیہ کردی ہے، انھوں نے کہا کہ عوام کے پیسے کا اچھے کاموں میں 100 فیصد بہتر خرچ ہونا چاہیے، یہ عوام کے ٹیکسوں سے اکٹھی کی ہوئی حکومت کی دولت تھی جو غریب مریضوں کے علاج کیلیے عطیہ کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔