عمران فاروق کیس؛اسکاٹ لینڈ یارڈکی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آئے گی

آئی این پی  منگل 7 جولائی 2015
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پہلے دورے کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔ فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پہلے دورے کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلیے برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آئے گی اور گرفتارملزم معظم، خالد شمیم اور محسن سے مزید تفتیش کریگی۔

پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق  اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم رواں ہفتے دوبارہ پاکستان آئے گی جنھیں حکومت پاکستان کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کے تینوں ملزمان تک رسائی دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم کے پاس موجود شواہدکی روشنی میں ملزمان معظم، خالد شمیم اور محسن سے مزید تفتیش کی جائیگی۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے پہلے دورے کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کیے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔