کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 7 جولائی 2015
مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ایف سی فوٹو: فائل

مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں، ایف سی فوٹو: فائل

کوئٹہ: مشرقی بائی پاس پر ایف سی کی کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 ایف سی کے اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران ایف سی کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں سے  جھڑپ کے دوران 2 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
ایف سی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری اور خودکار ہتھیار اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔