قومی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ میں شرم ناک شکست کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

ویب ڈیسک  منگل 7 جولائی 2015
ٹیم کی شکست کی ذمے داری ہم سب پر ہے:محمد عمران:فوٹو فائل

ٹیم کی شکست کی ذمے داری ہم سب پر ہے:محمد عمران:فوٹو فائل

 اسلام آباد: قومی ٹیم بیلجئیم میں کھیلی گئی ورلڈ ہاکی لیگ میں شرم ناک شکست کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی سےغیرملکی پروازکے ذریعے بیلجئیم سے براستہ دبئی بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی شکست کی ذمے داری ہم سب پر ہے،ہم پہلے ہی افسردہ ہیں اوراستعفوں کی بات سامنے آرہی ہیں،اگر استعفیٰ دینے سے ٹیم بہتر ہو سکتی ہے تو وہ اس کے لیے تیارہیں،انکا کہنا تھا کہ انہیں گارنٹی دی جائے کہ انکےاستعفےسے قومی ہاکی ٹیم بہترہوجائے گی تو وہ استعفی دے دیں گے لیکن اس فیصلے سے پہلے وہ دوستوں اورگھر والوں سے مشورہ کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔