پاکستان ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے سے تیسرے نمبر پر آگئی

ویب ڈیسک  منگل 7 جولائی 2015
جنوبی افریقا پہلے اور آسٹریلیا رینکنگ میں دستور دوسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

جنوبی افریقا پہلے اور آسٹریلیا رینکنگ میں دستور دوسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کو شکست دینے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان سری لنکا سے سیریز جیتنے کے بعد 3 درجے ترقی پاکر چھٹے سے تیسرے نمبر پر آگیا جب کہ جنوبی افریقا پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی کے بعد نیوزی، بھارت اور انگلینڈ بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ سری لنکا ناکامی کے بعد ساتویں پوزیشن پر براجمان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔