کراچی میں ڈاکو بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک  منگل 7 جولائی 2015
پولیس نے بینک کے چاروں سکیورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے فوٹو: فائل

پولیس نے بینک کے چاروں سکیورٹی گارڈ کو شامل تفتیش کرلیا گیا ہے فوٹو: فائل

 کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈاکو نجی بینک سے 35 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابو الحسن اصفہانی روڈ پرواقع نجی بینک کا عملہ جب اپنے مقررہ وقت پر بینک میں پہنچا ہوا تو وہاں مسلح ڈاکو پہلے سے ہی موجود تھے جنہوں نے انہیں یکے بعد دیگرے یر غمال بنالیا۔ بعد ازاں ڈاکو بینک میں موجود 35 لاکھ 40 ہزار روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک میں تعینات سیکیورٹی گارڈ بھی مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے ملا ہوا تھا جس نے انہیں رات کو ہی بینک میں بلالیا۔ بینک کے تمام سیکیورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کرلیا ہے، اس کے علاوہ بینک میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی قبضے میں لے لی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔