دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  منگل 7 جولائی 2015
دہشت گردی کے خلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے، جنرل راحیل شریف،
فوٹو: آئی ایس پی آر

دہشت گردی کے خلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے، جنرل راحیل شریف، فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اورہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقا میں ساؤتھ نیشنل ڈیفنس کالج اور انسٹی ٹیوٹ آف سکیورٹی اسٹڈیز کا دورہ کیا جہاں جنوبی افریقن نیشنل ڈیفنس کالج اینڈ اسٹی ٹیوٹ کے سابق طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی قوم دنیا کی ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہے اور پاکستان نے خطے میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں.

ترجمان پاک فوج کےمطابق جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے اورہم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔