بحیرہ ایجئین میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ

ویب ڈیسک  بدھ 8 جولائی 2015
رواں سال کے  دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر کے ذریعے یورپ پہنچے۔ فوٹو فائل

رواں سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر کے ذریعے یورپ پہنچے۔ فوٹو فائل

ایتھنز: ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجیئن میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے متعدد افراد لاپتہ ہوگئے۔

یونان کی سمندری امور کی وزارت کی جاری کردہ بیان کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں ڈوبنے والی کشتی پر 33 سے 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 16 افراد کو ترکی کے امدادی کارکنون کے تعاون سے بچا لیا گیا ہے تاہم اب بھی 17 سے 21 لاپتا لوگوں کی تلاش کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن سمندر کے ذریعے یورپ پہنچے جن میں اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو اپنے ملک میں جنگ اور غربت سے تنگ آکر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبورہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔