گورنرسندھ کا دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اظہار اطمینان

ویب ڈیسک  بدھ 8 جولائی 2015
گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا  فوٹو: فائل

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا فوٹو: فائل

 کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان نے دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کی بلاتفریق کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے ملاقات کی، جس میں باہمی امور اور صوبے میں امن و امان کے حوالےسے تفصیلی تبادلہ خیال اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مربوط لائحہ عمل ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امن و امان کے قیام میں رینجرز کی قربانیوں کو سراہا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر  اطمینان کا اظہارکیا جس پر ڈی جی رینجرز کی جانب سے صوبے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کےعزم کا اظہارکیا گیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔