کراچی آپریشن کے دوران 233 دہشت گردوں سمیت 364 ملزم ہلاک ہوئے، سندھ رینجرز

ویب ڈیسک  بدھ 8 جولائی 2015
کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی،ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی،ترجمان رینجرز فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ رینجرز کے مطابق شہر میں آپریشن شروع ہونے کے بعد 5 ہزار 795 کارروائیوں کے دوران 224 مقابلوں میں 233 دہشت گردوں سمیت 364 ملزم کو ہلاک ہوئے۔

ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق  5 ستمبر 2013 سے اب تک رینجرز نے 5 ہزار 795 آپریشنز کئے، 5 ستمبر 2013 سے اب تک 224 مقابلے ہوچکے ہیں،جن میں 364 ملزم مارے گئے، مارے گئے ملزمان میں 233 دہشت گرد بھی شامل تھے۔ کارروائیوں کے دوران 826 دہشت گرد، 334 ٹارگٹ کلرز اور 296 بھتہ خورگرفتار ہوئے، 49 مغویوں کو بازیاب جب کہ 82 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ستمبر 2013 سے کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی، 2013 میں 29 بینک ڈکیتیاں ہوئیں جب کہ 2014 میں 19 اور 2015 میں صرف 2 بینک لوٹے گئے۔ 2013 میں بھتہ خوری کے ایک ہزار 524، 2014 میں 899 جب کہ 2015 میں 249 کیس رپورٹ ہوئے، 2013 میں اغوابرائے تاوان کے 174 جب کہ 2014 میں 115اور 2015 میں بہت کم واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔