روٹھی بیوی کو منانے کیلئے شوہر نے عامل کے کہنے پر مردے کا سر کاٹ ڈالا

ویب ڈیسک  اتوار 12 جولائی 2015
پولیس نے مردے کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے گورکن سے رابطہ کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پولیس نے مردے کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے گورکن سے رابطہ کیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

گجرات: محلہ فیض آباد کے رہائشی جنونی شوہر نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لئے عامل کے کہنے پر مردے کا سر کاٹ ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے محلے فیض آباد کے رہائشی 28 سالہ نوجوان عثمان اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لئے ایک عامل سے رابطہ کیا جس نے اسے ایک مردے کا سر کاٹنے کا حکم دیا جس پر وہ راضی ہو گیا اور قریبی قبرستان میں حال ہی میں دفن کئے جانے والے ایک مردے کو قبر سے نکال کر اس کا سر تیز دھار آلے کی مدد سے دھڑ سے الگ کردیا۔

تھانہ سول لائنز پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر جنونی شوہر عثمان، عامل سلمان سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے ان سے جعلی تعویز، جادو ٹونے کے لئے استعمال ہونے والا سامان اور کتابیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ پولیس نے مردے کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے گورکن سے رابطہ کیا ہے جب کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عثمان نے 5 سال قبل طوبیٰ نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی جو 2 ماہ قبل ناراض ہو کر اپنے بچوں کے ساتھ میکے چلی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔