گوجرانوالہ میں سنگ دل باپ نے اپنے 2 بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا

ویب ڈیسک  پير 13 جولائی 2015
 بچوں نے عید پر نئے کپڑے مانگے تو شوہر طیش میں آگیا اور دونوں بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے پھینک دیا، والدہ کا بیان. فوٹو:فائل

بچوں نے عید پر نئے کپڑے مانگے تو شوہر طیش میں آگیا اور دونوں بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے پھینک دیا، والدہ کا بیان. فوٹو:فائل

گوجرانوالہ: سنگ دل باپ نے عید کے موقع پر کپڑوں کا مطالبہ کرنے پر اپنے 2 بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے پیراحمد شاہ میں سنگ دل باپ نے اس وقت اپنے دو بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا جب انہوں نے اپنے باپ سے عید کے موقع پر نئے کپڑے دلانے کی ضد کی۔ چلتی گاڑی کے سامنے باپ کی جانب سے دھکیلے گئے بچوں میں 7 سالہ آصف اور 8 سالہ کبریٰ ہے جنہیں شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچوں کی والدہ نسیم بی بی کا کہنا ہے کہ بچوں نے جب اپنے باپ سے نئے کپڑے مانگے تو ان کا شوہر طیش میں آگیا اور بچوں کو چلتی گاڑی کے آگے دھکیل دیا جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہوگئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔