پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا ، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  بدھ 15 جولائی 2015

راولپنڈی: پاک فوج نے آزاد كشمیر كے علاقے بھمبر میں جاسوسی كے مقصد سے گھس آنے والے بھارتی ڈرون طیارے كو مار گرایا۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q80.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/asim-bajwa.jpg

پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا جس پر اسے مار گرایا گیا جب کہ جاسوس طیارہ تصاویر کھینچنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q120.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/Qazi-Khalil-Ullah3.jpg

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا كہ پاكستان نے جاسوس طیارے كے معاملے كو بھارت كے ساتھ اٹھانے اور اس پر بھرپور احتجاج كرنے كا فیصلہ كیا ہے جس کے تحت آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے گا جب کہ اس دوران دفتر خارجہ کی جانب سے ایک احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا جائے گا۔

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/q215.jpg

http://express.pk/wp-content/uploads/2015/07/working-boundary.jpg

دوسری جانب بھارتی فورسز نے بجوات سیكٹر میں وركنگ باونڈری كی خلاف ورزی بھی كی جہاں فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس كا پاكستان رینجرز نے بھرپور جواب دیا۔

واضح رہے کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔