کراچی سمیت سندھ میں منگل سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  پير 20 جولائی 2015
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں منگل سے آئندہ 2 روز تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے تاہم تیزہواؤں کی وجہ سے مجموعی طورپرموسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔ کراچی سمیت صوبہ سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں کل مون سون بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا جو کہ جمعرات تک بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں اب تک مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔