عید کی تعطیلات کے بعد ملازمین کل دفاترمیں حاضرہونگے

آئی این پی  منگل 21 جولائی 2015
حکومت کی جانب سے 17 سے21 جولائی تک سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دی گئی تھیں: فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے 17 سے21 جولائی تک سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دی گئی تھیں: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سرکاری ملازمین کی موجیں ختم ہو گئیں، عید کی تعطیلات کے بعد کل بدھ کو دفاتر میں حاضر ہوں گے۔

حکومت کی جانب سے 17 سے21 جولائی تک سرکاری ملازمین کو چھٹیاں دی گئی تھیں، ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں ملازمین نے طبی بنیادوں پر مزید رخصت لینے کیلیے ڈاکٹرز سے رابطے قائم کیے ہیں تاکہ مزید چند روز وہ اپنے آبائی علاقوں میں گزار سکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔