رات گئے الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات بند

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 جولائی 2015

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات کو رات گئے کام کرنے سے روک دیا گیا اور دفاتر کو تالے لگا دیے گئے۔

یہ صورتحال قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی سے ناراضی کے بعد پیدا ہوئی جس کے بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین اور مختلف شعبہ جات کے ذمے داران کی بڑی تعداد متحدہ کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ نائن زیرو پر جمع ہوگئی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔