جوہری معاہدہ سے پاک ایران پائپ لائن معاہدے کو نئی زندگی مل گئی

اے ایف پی  جمعـء 24 جولائی 2015
ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔:شاہد خاقان:فوٹو: فائل

ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔:شاہد خاقان:فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو نئی زندگی مل گئی ہے اور اس میں مختلف فریق ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش بھی کر رہے ہیں، روس اپنا اثرورسوخ بڑھانا چاہتا ہے۔

ایران کے جنوبی گیس فیلڈز کو نوابشاہ سے منسلک کرنیوالی1800 کلومیٹر طویل پائپ لائن کا ایران نے اپنا حصہ تعمیر کرلیا مگر تہران پر پابندیوں کے باعث پاکستان اپنی سرزمین پر پائپ لائن بچھانے کیلیے فنڈز اکٹھے نہیں کرسکا۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد منصوبے کی تکمیل ممکن ہو سکے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔