لاہور میں ٹرک کی رکشے کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 26 جولائی 2015
ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: رنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی رکشے کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رنگ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق مریض کی حالت تشویشناک ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔