بالی ووڈ کے سپر ہیروز کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں، سنی لیون

ویب ڈیسک  اتوار 26 جولائی 2015
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اکشے کمار کی فلم’’سنگھ از بلنگ‘‘میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی، فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اکشے کمار کی فلم’’سنگھ از بلنگ‘‘میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی، فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے انڈسٹری کے بڑے اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینڈین نژاد بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز2012 میں ریلیز ہونے والی فلم’’جسم 2‘‘ سے کیا اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم اداکارہ کو اب تک  انڈسٹری کے کسی بڑے نام  کے ساتھ کام کرنے کا موقع نہیں مل سکا جس پرسنی لیوں نے کئی بار ملال بھی کیا۔

سنی لیون نےمتعدد باربالی ووڈ کے حکمران خانز کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم ایک بار پھر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر اپنی مداح کے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ’’بالی ووڈ کے سپر ہیروز کے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں‘‘۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اکشے کمار کی فلم’’سنگھ از بلنگ‘‘میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔