ماڈل ایان علی کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

ویب ڈیسک  پير 27 جولائی 2015
ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا. فوٹو: این این آئی

ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا. فوٹو: این این آئی

راولپنڈی: ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں پیش ہوئیں مگر جج رانا آفتاب کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملزمہ کو ڈیوٹی جج صابر حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ کسٹم عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ایان علی کے خلاف آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے ملزمہ کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لئے کیس کی سماعت  21 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو رواں برس مارچ میں کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 4 سماعتیں کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے ملتوی ہو چکی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔