شفقت حسین کے پانچویں مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری

ویب ڈیسک  پير 27 جولائی 2015
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ پانچویں مرتبہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت کے قیدی شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق شفقت حسین کو  4 اگست کو سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قتل کے الزام میں شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ 4 مرتبہ جاری اور پھر اس پر عمل درآمد ملتوی کیا گیا جب کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ بھی شفقت حسین کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کی اپیل مسترد کر چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔