- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
حصص مارکیٹ میں بد ترین مندی سے640 پوائنٹس گر گئے
کراچی: خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی اور یورپ، ایشیا سمیت تمام ریجنل مارکیٹس میں رونما ہونے والی مندی کے اثرات کراچی اسٹاک ایکس چینج پر بھی مرتب ہوئے جہاں پیر کواتارچڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے 83.29 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1 کھرب21 ارب75 کروڑ62 لاکھ64 ہزار548 روپے ڈوب گئے۔
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر74.65 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن فروخت کے بڑھتے ہوئے حجم کے پیش نظر مذکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی کے گرداب میں پھنس گئی، ٹریڈنگ کے دوران انفرادی سرمایہ کاروں، این بی ایف سیز، مقامی کمپنیوں اور غیرملکیوں کی جانب سے مجموعی طور پر87 لاکھ 58 ہزار732 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے42 لاکھ25 ہزار914 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے28 لاکھ86 ہزار113 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 12 لاکھ48 ہزار478 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔
مندی کے سبب کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 639.71 پوائنٹس کی کمی سے 35175.49 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 370.83 پوائنٹس کی کمی سے 21820.68 اور کے ایم آئی30 انڈیکس2.07 پوائنٹس کی کمی سے 57642.48ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 27.19 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر57 کروڑ6 لاکھ82 ہزار330 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار389 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں52 کے بھاؤ میں اضافہ، 324 کے داموں میں کمی اور13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔