یوراج سنگھ نے شعیب ملک کا چیلنج قبول کرلیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 جولائی 2015
سری لنکا پر سیریز کامیابی کے بعد شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور چند دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ فوٹو : فائل

سری لنکا پر سیریز کامیابی کے بعد شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور چند دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ فوٹو : فائل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے شعیب ملک کا ڈانسنگ چیلنج قبول کرلیا۔

یوراج سنگھ  نے سوشل سائٹ ’ڈبزمیش‘ پر ویڈیو اپ ڈیٹ کی ہے جس میں وہ مائیکل جیکسن کے ’مون واک‘ اسٹائل میں ڈانس کررہے ہیں، ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’’شعیب بھائی ایسے ڈانس کیا جاتا ہے اور ویسے بھی ہم تو ہمیشہ میدان میں ہی تھے‘‘۔ انھوں نے یہ ویڈیو شعیب ملک کی جانب سے ڈانس چیلنج کے جواب میں اپ لوڈ کی ہے۔

سری لنکا پر سیریز کامیابی کے بعد شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور چند دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے جواب میں یوراج نے کہا تھا کہ ’شعیب ملک اچھے کھلاڑی مگر برے ڈانسر ہیں‘۔ اس پر پاکستانی آل راؤنڈر نے انھیں چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’آجاؤ میدان میں‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔